اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرکے عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کیخلاف ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی استدعا کر رکھی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pz3lNhn
No comments:
Post a Comment