چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورت سے ریلیف مل گیا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
قومی احتساب بیور (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔
نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا؟ اسی کیساتھ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ShNdaLs
No comments:
Post a Comment