لاہور میں صبح سویرے آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، شہر میں ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گلبرگ،جیل روڈ،اچھرہ،کلمہ چوک کےاطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے شہرمیں حبس کا زور ٹوٹ گیا اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں کی تباہی جاری ہے، دریائے ستلج میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات متاثراور مکانات گرگئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اب دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کم ہو رہی ہے۔ دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے علاوہ تمام مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/f4t7rHm
No comments:
Post a Comment