الیکشن کمیشن کی انتخابی عمل پر مسلم لیگ (ن) سے مشاورت شروع - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, August 25, 2023

الیکشن کمیشن کی انتخابی عمل پر مسلم لیگ (ن) سے مشاورت شروع

مسلم لیگ ن کا 6 رکنی وفد الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گیا، جہاں چیف الیکشن کمشنر سے انتخابی عمل سے متعلق معاملات پر مشاورت شروع ہوگئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ ن کو انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کیلئے آج بلایا تھا، جس پر مسلم لیگ (ن) کا 6 رکنی وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

وفد میں سابق وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، عطاء تارڑ، زاہد حامد اور اسد جونیجو شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا آغاز ہوگیا جس میں انتخابی عمل سے متعلق مشاورت جاری ہے، ملاقات میں انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سمیت دیگر امور پر غور ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی معاملات پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا، ای سی پی نے 29 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی مشاورت کیلئے دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد سے مشاورت کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول کے اعلان کے بجائے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کرچکا ہے۔

اگست کے دوسرے ہفتے میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کردی تھیں، آئین کے مطابق نگراں حکومت کو 90 روز میں انتخابات کرانا لازمی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/A2vwLuV

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages