تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔
بابر اعظم نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔
سیریز کے آخری میچ کے لیے افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس ابتدائی 2 میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔
آج تیسرا میچ جیتنے پر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Soby2px
No comments:
Post a Comment