ملک میں آئندہ عام انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ(ن) سے مشاورت کرے گا۔
ن لیگ کا 7 رکنی پارٹی وفد آج چیف الیکشن کمشنرسےملاقات کرے گا۔ وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیرتارڑ، زاہد حامد اوررانا ثنااللہ شامل ہیں۔
خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور عطاء اللہ تارڑ بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ن لیگی وفد سےانتخابات شیڈول اور تاریخ سےمتعلق مشاورت کی جائےگی۔
الیکشن کمیشن 29 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت کے لئے دعوت نامہ ارسال کر چکا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/iCTM36g
No comments:
Post a Comment