پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوکر 300 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جا پہنچا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 310 روپے تک پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ نگران حکومت کے 14 روز میں ڈالر تقریباً 13 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zVgM3BT
No comments:
Post a Comment