چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, August 20, 2023

چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی کی درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء کی شق 5 اور 9 کے تحت ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچائیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے مذموم مقاصد اور ذاتی فائدے کے لیے حقائق کو مسخ کیا اور دونوں نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا اور مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملک کے راز کو ذاتی فائدے کیلئے نہ صرف استعمال کیا گیا بلکہ حقائق کو بھی توڑمروڑ کر پیش کیا گیا۔ اِس سازش کے تانے بانے بنی گالہ میں بنے گئے۔ شاہ محمود قریشی نے سائفر کی کاپی دوبارہ دفترخارجہ میں جمع کرانے کے بجائے غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھ لی۔

صدر مملکت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز پر دستخط کر دیئے

متن کے مطابق سائفر کے غلط استعمال کیلئے سازش کے تانے بانے 28 مارچ 2022ء کو بنی گالہ میں بنے گئے،سابق وزیراعظم نے اپنے سیکرٹری اعظم خان کو میٹنگ منٹس بنانے کو کہا ریاست کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے خفیہ دستاویز استعمال کی گئی۔ ملزم نے سائفر کی کاپی دفترخارجہ میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی جو سراسر غیرقانونی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔شاہ محمود کے بعد اسد عمر اور اعظم خان سمیت دیگر متعلقہ افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی جیل میں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lw8v6Ih

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages