افغانستان کے خلاف سیریزمیں بابراوررضوان کیساتھ فاسٹ بولرشاہین آفریدی کوبھی آرام دیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق بابراعظم اورمحمد رضوان کےساتھ شاہین آفریدی کوآرام دینےکی تجویز سامنے آئی ہے، فاسٹ بولرزشاہین آفریدی اورحارث رؤف کوآرام دینےکی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینے سےمتعلق حتمی مشاورت ہوگی ،شاہین آفریدی کےآرام کی صورت میں قیادت شاداب خان کو ملنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zKZ8Xae
No comments:
Post a Comment