پی ایس ایل کا کنگ کون؟ فیصلہ آج ہوگا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, March 18, 2023

پی ایس ایل کا کنگ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی، فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایک بار پھر ٹکرائیں گے، سیزن 7 کا فائنل بھی انہیں ٹیموں کے درمیان ہوا تھا۔

پی ایس ایل 8 کا تاج کس کے سر سجے گا، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرسکیں گے یا ملتان سلطانز دوسری بار ٹرافی اپنے نام کریں گے، فیصلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل گروپ کی ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی دونوں ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے باہمی میچوں میں قلندرز کو برتری حاصل ہے، گزشتہ 5 میچز میں ملتان سلطانز کو 2 جبکہ لاہور قلندرز کو 3 کامیابیاں ملیں جس میں گزشتہ سال کا فائنل بھی شامل ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/t7IxNmu

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages