انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ( US Dollar ) امریکی ڈالر 7 روپے 59 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹر بینک ( Inter Bank ) مارکیٹ میں آج بروز جمعہ 3 مارچ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد آج ڈالر 6 روپے 9 سستا ہو کر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کی اسٹیٹ بینک کی تردید کے بعد مارکیٹ میں مثبت اثر پڑ ہے، جس کے بعد روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے۔
روپے کی تاریخی بے قدری؛ ڈالر 291 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 7 روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا، جو گزشتہ روز 18 روپے 98 پیسے یا 6.66 فیصد کمی کے بعد 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے فنڈنگ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال جنم لے رہی ہے۔
پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، اس کے ذخائر صرف 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قریب ہیں، جو صرف تین ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔
نئی مانیٹری پالیسی؛ شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح 20 فیصد پر جاپہنچی
ایسی صورت حال میں ملک کو فوری طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے، جس سے نہ صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے بلکہ دوست ممالک اور دیگر کثیر الجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فنڈز ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ndOkfJF
No comments:
Post a Comment