ثانیہ مرزا کی پارٹی میں شعیب ملک کی غیر حاضری، پھر سے سوال اٹھنے لگے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, March 8, 2023

ثانیہ مرزا کی پارٹی میں شعیب ملک کی غیر حاضری، پھر سے سوال اٹھنے لگے

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

ثانیہ مرزا نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی لیکن شعیب ملک اب بھی سرگرم ہیں اور آج کل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق ہوگئی ؟

گزشتہ چند ماہ کے دوران ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔ ثانیہ مرزا کی ایسی کئی پوسٹ سامنے آئی ہے، جنہیں دیکھ کر لوگوں نے اندازہ لگایا تھا کہ ان دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔

میڈیا میں دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں بھی نشر اور شائع ہوچکی ہیں، لیکن ثانیہ مرزا نے ان خبروں کی نا تو تصدیق کی ہے اور نا ہی تردید، جب کہ شعیب ملک نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور انہیں اس پر تنہا چھوڑا جانا چاہئے۔

ثانیہ مرزا نے اپنا آخری میچ چند روز قبل حیدرآباد دکن کے لال بہادر ٹینس اسٹیڈیم میں کھیلا اور اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیا۔

طلاق کی خبروں پر شعیب ملک کا پہلا ردعمل

5 مارچ 2023 کو انہوں نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام بھی کیا ، جس میں شوبز اور کھیل کی دنیا کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

ثانیہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارٹی میں پہنچیں ۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اذہان، والدین ، بہن اور بہن کے شوہر نظر آئے لیکن اگر دکھائی نہ دیئے تو وہ تھے ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک۔

شعیب ملک کے اہلیہ ثانیہ مرزا کے انتہائی خاص دن پر ان کے ساتھ نہ ہونے پر لوگوں نے ایک مرتبہ پھر کئی طرح کے سوالات اٹھادیئے ہیں۔

شعیب ملک نے بھی ابھی تک سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی اس پارٹی سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YUfz83d

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages