لاہور میں پتنگ کی ڈور سے اموات تھم نہ سکیں، شادباغ میں ایک اور معصوم کی جان گئی۔
لاہور کے علاقے شادباغ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 5 سالہ علی حیدر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بچہ اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آگے بیٹھ کر جارہا تھا، نامعلوم سمت سے کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
پتنگ کی ڈور سے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، سٹی پولیس چیف کے حکم پر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کرلیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xPRMECj
No comments:
Post a Comment