میسی کا ایک اور اعزاز - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, March 1, 2023

میسی کا ایک اور اعزاز

معروف فٹ بالر لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیر کے روز فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں لیونل میسی، فرانس کے امباپے اور کریم بینزیما کے درمیان مقابلہ تھا تاہم ارجنٹائن کے کھلاڑی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹینا اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22-2021 میں 27 گولز اسکور کیے۔

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/A62YOHc

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages