پشاور کے علاقے پخہ غلام میں شوہر نے سسرال میں فائرنگ کرکے بچے اور 2 خواتین کو قتل کردیا، واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور کے علاقے پخہ گلام میں گھریلو تنازع پر فائرنگ پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، جس میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سسرال جا کر ناراض بیوی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5etw7CJ
No comments:
Post a Comment