مستعفی چیئرمین نیب نے افسران سے الوداعی خطاب میں کیا کہا؟ - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, February 21, 2023

مستعفی چیئرمین نیب نے افسران سے الوداعی خطاب میں کیا کہا؟

چیئرمین نیب کےعہدے سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں تھی۔

استعفیٰ دینے کے بعد نیب کے افسران سے خطاب کے دوران آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی۔ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا اور نہ لے کر جارہا ہوں۔

سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں تھی۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑ لو، ایک ایک پلاٹ والے کو اندر کردو جب کہ اربوں لوٹنے والے باہر ہیں۔

دوران آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، نیب افسران صرف قانون کی سنیں، کسی کی مداخلت برداشت نہ کریں اور ڈٹ کر آزادی سے کام کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ آج منظور ہوا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب سلطان کے اصرار پر استعفی منظور کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/n0Ro8NM

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages