ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 19, 2023

ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ملک بھر میں شب معراج ہفتہ 18 فروری کی رات کو مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔

شب معراج کے موقع پر مساجد پر چراغاں کیا گیا، پوری رات مساجد میں درود وسلام کی صدائیں گونجتی رہیں، لاکھوں فرزندان اسلام نے شب بیداری کی، نوافل ادا کئے اور روزے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

محافل میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے شب معراج کے حوالے سے اپنے خصوصی خطاب میں اس رات کی فضیلت بیان کی، واقعہ معراج کا تفصیلی ذکر کیا اور نبی آخرالزماںؐ کی حیات طیبہ کو اجاگر کیا۔

ستائیس رجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطاء کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماںؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے اور اپنے رب سے ملاقات کیلئے چل دیئے۔

اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئیں۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xwP4o7d

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages