وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت دباؤ کا شکار ہے، تاہم آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔
واشنگٹن میں جمعہ 24 فروری کو پاک امریکا ٹیفا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/U25MXuD
No comments:
Post a Comment