پی ایس ایل 8؛ کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 26, 2023

پی ایس ایل 8؛ کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ

پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کا میچ نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جارہا ہے۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہے۔

ملتان میں ٹیم کا حصہ بننے والے محمد عمر کی جگہ محمد موسیٰ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے. طیب طاہر اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کر رہے ہیں ان کو حیدر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران طاہر کی جگہ تبریز شمسی آج کراچی کنگز کے لیے اپنا ڈیبو کررہے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، عامر یامین، عاکف جاوید ، جیمز ونس، میتھیو ویڈ، بین کٹنگ اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، انور علی، عقیل حسین، اسامہ میر، احسان اللہ اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

مجموعی کارکردگی

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5 میں 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جب کہ کراچی کنگز 5 میچز میں سے ایک جیت کر 5ویں نمبر پر ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bgoTZjQ

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages