پی ایس ایل 8 کے پنجاب میں میچز؛ نگراں وزیر اعلیٰ کا موقف سامنے آگیا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, February 25, 2023

پی ایس ایل 8 کے پنجاب میں میچز؛ نگراں وزیر اعلیٰ کا موقف سامنے آگیا

نگراں پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 45 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل میچز کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی، سیکیورٹی اور کھانے پینے کے اخراجات کی مد میں 50 کروڑ روپے طلب کئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھانے پینے کے اخراجات کی مد میں 5 کروڑ روپے ادا کردیئے ہیں۔

پنجاب گورنمنٹ نے لائٹنگ اور سیکیورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا ہے لیکن پی سی بی 45 کروڑ روپے ادا نہیں کرنا چاہتا کیونکہ سندھ حکومت نے کراچی میں پی ایس ایل میچز پر آنے والے یہ اخراجات پی سی بی سے نہیں مانگے۔

45 کروڑ روپے کی ادائیگی سے بچنے کے لئے پی سی بی پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے پر غور کررہا ہے، اس حوالے سے فرنچائزز نے بھی حامی بھر لی ہے۔

پنجاب گورنمنٹ نے میچز کروانے کے لیے 50 کروڑ روپے طلب کیے، پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں 5 کروڑ کی ادائیگی کردی۔

45 کروڑ روپے کی ادائیگی کے حوالے سے نگراں پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر غیر ملکی سیریز اور پی ایس ایل میں کروڑوں روپے لائیٹیوں اور جنریٹرز کے کرائے کی مد میں حکومت پنجاب خرچ کرتی ہے، کابینہ پی سی بی سے لائیٹیں خریدنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

نگراں صوبائی کابینہ بدستور پی ایس ایل کے لیے پچاس کروڑ دینے کے لیے تیار نہیں۔ اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ہفتے کی شام پھر ہوگا۔

سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت اتنی خطیر رقم کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، یہ پی سی بی کے اخراجات ہیں اور نگران حکومت کسی صورت بل واپس نہیں لے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/rPNMIWK

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages