سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک بھر میں آج بروز جمعہ 3 جون کو احتجاج کی کال دے دی ہے۔
قوم کے نام اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہری مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف اٹھیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30/30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے تحت شب 12 بجے کے بعد سے پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔ بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی، اب یونٹ 24 روپے 82 پیسے میں ملے گا۔
حکومتی فیصلے کے تحت لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا جب کہ کیروسین کی قیمت بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EwqFhkH
No comments:
Post a Comment