سیاسی نظام کا پائیدار ہونا ضروری ہے، فواد - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, May 30, 2022

سیاسی نظام کا پائیدار ہونا ضروری ہے، فواد

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات اوپر نیچے چلتے رہتے ہیں، نظام کا پائیدار ہونا ضروری ہے۔

سماء کے مارننگ شو نیا دن میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ مخالفین کو گالیاں دینا فضول بات ہوتی ہے۔

مریم نواز سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کی تقاریر میں صرف گالیاں ہوتی ہیں، وہ کبھی پالیسیوں سے متعلق بات نہیں کرتیں، پاکستان کے عوام کے دکھ اور مشکلات پر بات نہیں کرتیں، وہ صرف نواز شریف سے متعلق ہی بات کرتی ہیں۔

عمران خان کے الٹی میٹم سے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ اس کا دو دن بعد معلوم ہوگا، تحریک انصاف تو پہلے ہی سڑکوں پر ہے اور جلسے کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران اور عوام غیرمطمئن ہے،سیاسی جماعتوں کے درمیان بہت بڑی تفریق ہے،ملک کی معاشی پالیسیاں عارضی ہیں، پاکستان کی سیاست میں یقینی کیفیت لانےکی ضرورت ہے اور اس کے لیے انتخابات ضروری ہیں،انتخابات کے بغیر کسی بھی طور پر پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

مبینہ آڈیو سے متعلق انھوں نے کہا کہ پہلے پیپلزپارٹی سے بات کرنے کےلیے عمران خان کومشورہ دیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر حکومت میں رہنا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ حکومت میں نہ رہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ساری جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں۔ آڈیو سے متعلق انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دو لوگوں کا معاملہ ہے،کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ قوم اداروں سے کردار ادا نہ کرنے پر ناراض ہے،عوام میں غم و غصہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PlSapck

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages