سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت جتنی فساد اور گرفتاریاں کریں گی بے نقاب ہوگی، يہ حکومت وہی پرانے حربے استعمال کر رہی ہے، پریس کانفرنس کے دوران آنے والی کال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فون کس کا آیا تھا یہ جاننے کیلئے انتظار کریں۔
سما کے مارننگ شو نیا دن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، یہ پرانے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں، مگر حکومت جان لے کہ یہ تحریک، اب تحریک انصاف سے آگے نکل گئی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی تحریک نہیں یہ قومی موومنٹ ہے، یہ ہمیں روکیں گے تو ہم مزاحمت کریں گے، ہمارا پرامن مارچ ہے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔،
کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کارکنان گرفتاری سے بچیں، جیسے پہنچ سکتے ہیں سری نگرہائی وے پہنچیں۔ يہ حکومت وہی پرانے حربے استعمال کر رہی ہے، تحريک انصاف قومی موؤمنٹ ہے، يہ لوگ کتنے لوگوں کو گرفتار کريں گے، پرامن پارچ ہمارا آئينی حق ہے، قانون کو ہاتھ ميں نہيں ليں گے، آگے بڑھيں گے، حق اور سچ کیلئے آواز بلند کرنی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملتان میں گھروں پر ریڈ ہوئی ہیں، چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا، خواتین سے بدتمیزی ہوئی ہے، یہ معاشی فیصلے نہیں کر پا رہے، غلظی پر غلطی کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ رانا ثناء نے کالا چشمہ لگایا ہوا ہے،ہمارے جلسوں میں لوگ نہیں آئے تو کون آیا، پنجاب حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں، حکومت تقسیم ہوچکی ہے، حکومت کا بہت بڑاحصہ کہہ رہا ہے کہ حکومت چھوڑ دینی چاہیے، ان کی لیڈر شپ کہہ رہی ہے آپ نے ن لیگ کا بیڑا غرق کردیا ہے،آصف زرداری کے ٹریپ میں آگئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/u7TtK53
No comments:
Post a Comment