وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, May 28, 2022

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

حکومت کی جانب سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جمعہ 27 مئی کو کیا گیا۔

گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون سے 31جولائی تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اگست کوکھلیں گے اور نیا سیشن بھی یکم اگست سےشروع ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں اداروں کے سربراہان کو گرمیوں کی چھٹیوں میں داخلہ جات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ

اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکولز یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ نوٹی فیکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا۔ تمام پرائيويٹ اسکول نوٹی فیکيشن کے مطابق چھٹياں کرنے کے پابندہوں گے۔

خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

صوبے کے پہاڑی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔

پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔

پنجاب

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق رواں سال موسم گرما کی تعطیلات بھی یکم جون سے شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ یعنی 31 جولائی تک جاری رہیں گی جب کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/av7SlIV

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages