وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11 اتحادی جماعتیں جتنا بھی زور لگالیں دنیا کی کوئی طاقت انہیں گھر جانے سے نہیں روک سکتی۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھ خاکسار کو دی ہے، آپ آئیں تو سہی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے” کا بیان دینے والا “خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کررہی ہے۔ جس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں، دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا “خونی” مارچ “بادی” میں تبدیل ہوچکا ہے، باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3Aq91cj
No comments:
Post a Comment