منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, May 14, 2022

منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ہفتے 13 مئی کو لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ وہ نجی دورے پر لندن گئے ہوئے ہیں اور وہ کینسر کے مریض،کافی عرصے سے طبی معائنہ بھی نہیں ہوا ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے 13مئی کو واپس آنا تھا تاہم  کنسلٹنٹ نے میڈیکل چیک اپ کےلیے آج ساڑھے بارہ بجے کا وقت دیا ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کےلیے ابوظبی بھی جانا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ شہبازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اےکاشہباز اورحمزہ کےخلاف پیروی نہ کرنےکافیصلہ

فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ آج معمول کی تاریخ نہیں تھی،فردِجرم کے لیے کیس فکس ہے۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کی میڈیکل گرؤانڈز عدم حاضری پر اعتراض نہیں ہے،ملزمان کی آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 مٸی تک ملتوی کرتےہوئےشہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

کیس میں کیا ہوا تھا

 واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہےجبکہ شہباز خاندان کے چند ملازمین سمیت کل 17 سے زائد افراد کو بھی چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات میں عدالت میں  جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کے 10 ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7 ارب 4 کروڑ40 لاکھ روپے موصول ہوئے۔ فیکٹری کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹس میں 3 برسوں کے دوران 771 ملین روپے،کیشئر محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں 1781ملین روپے موصول ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے کلرک اظہرعباس کے اکاؤنٹ میں 480ملین روپے،کلرک خضرحیات کے اکاؤنٹ میں 1425 ملین روپے،اسٹورکیپرغلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 434 ملین روپےموصول ہوئے جبکہ اسسٹنٹ اکاؤٹنٹ محمد انوار کے اکاؤنٹ میں 883 ملین روپے جبکہ اسسٹنٹ مینجر ظفر اقبال کے اکاؤنٹ میں 525ملین روپے موصول ہوئے۔اسی طرح آئی ٹی آفیسر کاشف مجید کےاکاؤنٹ میں 362 ملین روپے جبکہ رمضان شوگر ملز کے پرانے ملازم مسرور انوار کے اکاؤنٹ مین231ملین روپے موصول ہوئے۔

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں 100 گواہان شامل

رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈی ای او تنویر کے اکاؤنٹ میں512 ملین روپے موصول ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا۔



from SAMAA https://ift.tt/8Mz7D4K

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages