گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, May 13, 2022

گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق

Ambulanceگوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق، جب کہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حافظ آباد روڈ پر دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں۔ دونوں مسافر وین سرگودھا سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں۔ حادثہ ون وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چھ خواتین اور بچی بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے، جو کہ عرس میں شرکت کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے۔ مرنے والوں میں بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ اتنا شديد تھا کہ تباہ شدہ وينز کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گيا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جامشورو انڈس ہائی وے پر بھی مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے۔

مسافر گاڑی مانجھند کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی تھی ، حادثے کا شکار افراد مزدور تھے جو نوشہرو فیروز سے مزدوری کیلئے کراچی جارہے تھے۔



from SAMAA https://ift.tt/nobIzaF

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages