انڈونیشیا کا لڑاکا رافیل طیارے خریدنے کا اعلان - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, February 11, 2022

انڈونیشیا کا لڑاکا رافیل طیارے خریدنے کا اعلان

فرانس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشیا 42 رافیل طیارے خریدے گا، جس کے لیے 8.1 اب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

فرانسیسی حکومت کے مطابق یہ معاہدہ فرانس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے دیگر معاہدوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ فرانس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انڈونیشیا آبدوزوں کی تیاری اور اسلحے کی خریداری کے معاہدوں کے سلسلے میں 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 رافیل طیارے حاصل کرے گا۔

اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں فرانس سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ بڑا تاریخی معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پیرس اپنے تعلقات امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ گزشتہ برس نیا اتحاد تشکیل دینے کے بعد ایشیا میں اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

قبل ازیں انڈونیشیا کے وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلے سے ملاقات کی، جس کے بعد 42 رافیل طیارے خریدنے کی خبریں میڈیا میں آئیں۔

فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے کا کہنا تھا کہ کہ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہمیں دفاعی تعلقات مضبوط کرنے میں سود مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں بھارت کے بعد دوسرا بڑا ملک ہوگا جو ڈیسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ طیاروں پر انحصار کرے گا۔

فرانس کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 8.1 ارب ڈالر مالیت کے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ڈیسالٹ ایوی ایشن، سیفران اور تھیلس میں پیداوار میں اضافے کا باعث ہوگا۔

معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 6 رافیل طیارے ممکنہ طور پر مارچ میں انڈونیشین حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، جب کہ دیگر 36 طیارے بعد کے مراحل میں فراہم کیے جائیں گے، جو رواں برس کے اواخر یا اگلے سال تک ممکن ہوگا۔

ڈیسالٹ ایوی ایشن نے بتایا کہ معاہدہ طویل شراکت داری کا آغاز ہے اور اس سے انڈونیشیا میں موجودگی کی جانب قدم ہوگا۔

وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ معاہدہ انڈونیشیا کو جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں فرانس سے فوجی ساز وسامان کا سب سے بڑا خریدار بنا دے گا جبکہ اس وقت خطے میں سنگاپور کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانسیسی وزارت دفاع نے کہا کہ انڈونیشیا نے طیاروں کے علاوہ آبدوزوں کی تیاری میں تعاون کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کے تحت نیول گروپ کی جانب سے دو جہاز تیار کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے پاس اس وقت امریکی تیار کردہ ایف-16 اور روسی ساختہ سخوئی ایس یو-27 ایس یو-30 طیاروں کی فلیٹ ہے جو کافی پرانی ہوچکی ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے آبدوزوں کی تیاری، سٹیلائٹ سے متعلق آلات اور اسلحے کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دفاعی شراکت داری صرف اسلحے کی خریدار تک محدود نہیں ہے بلکہ تیاری اور مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور دفاعی صنعت میں سرمایہ بھی زیر نظر ہے۔

فرانس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دسمبر میں جیٹ طیاروں کے لیے اب تک کے سب سے بڑے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت 19 بلین ڈالر میں 80 طیارے خریدے جائیں، جب کہ اس کے دیگر غیر ملکی گاہکوں میں کروشیا، مصر، یونان اور قطر شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/rgh8ezj

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages