سندھ ہائیکورٹ کی برنس روڈفوڈاسٹریٹ بند کرنےپرڈپٹی کمشنرجنوبی سےوضاحت طلب - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, February 7, 2022

سندھ ہائیکورٹ کی برنس روڈفوڈاسٹریٹ بند کرنےپرڈپٹی کمشنرجنوبی سےوضاحت طلب

burns-road

سندھ ہائی کورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی سڑکوں پر بند کرنے پر ڈپٹی کمشنر جنوبی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

فوڈ  اسٹریٹ کی وجہ سے سڑکوں کی بندش پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سڑک بند کرنے کی کیا لاجک ہےاور روڈ کس نے بند کردیا ہے

جسٹس حسن اظہررضوی نے استفسار کیا کہ اگر کسی رہائشی کواسپتال جانا ہوگا تو کیسے جائےگا۔

ایڈوکیٹ عرفان عزیز نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے ازخود روڈ بند کردیا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ سڑک بند کرنے سے پہلے وہاں کے مکینوں کا موقف سنا گیا تھا،وہاں تو رات 3 بجے تک ہوٹل کھلے ہوتے ہیں تو اہل علاقہ کیا کریں گے۔

عدالت نے برہمی اظہار کرتےہوئے مزید ریمارکس دئیے کہ ایسا تو فوجی حکومتیں بھی نہیں کرتیں کہ سڑکیں ازخود بند کردیں۔ نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے پہلے مقامی لوگوں کو کیوں نہیں سنا گیا۔

جسٹس حسن اظہرنےاسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پر برہمی اظہار کرتےہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ نے ہزاروں لوگوں کا راستہ بند کردیا،انتظامیہ کو کہیں کہ آنکھیں بند کرکے کام نہ کریں۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے عدالت کو بتایا کہ شام کو 7 بجے بیریئرز لگا دیتے ہیں۔عدالت نے پولیس افسر کی سرزنش کرتےہوئے کہا کہ آپ کو کچھ نہیں پتہ، فائل لہراتے ہوئے آگئے، وہاں کی گلیاں  تنگ ہیں اور وہاں چھوٹی گاڑیاں بھی نہیں گزرسکتیں۔

جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دئیے کہ ہم بھی ڈی جے کالج میں پڑھے ہیں اوراطراف کی ساری گلیاں دیکھی ہیں،وہاں کی گلیاں تنگ ہیں اوراوپر سے آپ سڑکیں بند کررہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت سے پوچھ کربتائیں کہ سڑک بند کرنے سے پہلے مقامی لوگوں کو سنا گیا تھا یا نہیں؟ اگرجواب نہیں آیا تو ڈپٹی کمشنر جنوبی خود پیش ہوکر وضاحت کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔



from SAMAA https://ift.tt/u56Pq4K

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages