ڈی جی آئی جی زعیم اقبال کی درخواست پرفریقین کونوٹس - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, January 31, 2022

ڈی جی آئی جی زعیم اقبال کی درخواست پرفریقین کونوٹس

Sindh-High-Court-1

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

رپورٹ: عرفان الحق

جونیئر افسران کی ترقی کے خلاف ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ کی درخواست کی سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کا موکل طویل عرصے سے گریڈ 20 میں ہے، جو گریڈ 21 کا حق دار ہے لیکن سلیکشن بورڈ نے 75 فیصد نمبرز لازمی کی شرط عائد کرکے پروموشن سے محروم کر دیا۔

مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چھ جونیئرز کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی گئی جوکہ سنیارٹی کے اصول کے خلاف ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست اسلام آباد میں کیوں دائر نہیں کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 17 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کا سروس ریکارڈ اور ترقی سے متعلق مواد طلب کرلیا۔



from SAMAA https://ift.tt/PhQyxsOF8

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages