دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ:پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتا ہوں - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, January 31, 2022

دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ:پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتا ہوں

انگلش ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ ‘دی ہنڈریڈ نامی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی سپر اسٹارز کو ان ایکشن دیکھنا چاہتا ہوں’۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس 100 گیندوں پر مشتمل ایک ٹورنامنٹ منعقد کروایا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور محمد عامر نے شرکت کی تھی، اس ایونٹ کا پہلا ٹاٹل سدرن بریو نے جیتا تھا۔

پاکستان کے جانب سے وہاب ریاض نے (ویلش فائر) جبکہ محمد عامر (لندن اسپرٹ) کی نمائندگی کررہے تھے۔

دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں شاداب خان اور شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے۔

اسکائی اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ ‘ پاکستان کے مزید کھلاڑیوں کو ایونٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں، میرے خیال میں ٹورنامنٹ میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی آمد سے شائقین کی دلچسپی بڑھے گی’۔



from SAMAA https://ift.tt/vPrlgpZM4

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages