نسیم شاہ کی تباہ کن باؤلنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی دلادی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, January 29, 2022

نسیم شاہ کی تباہ کن باؤلنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی دلادی

کنگز کو مسلسل دوسری شکست

پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان فاسٹ باؤلر کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا.

نسیم شاہ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

فاتح ٹیم نے 114 رنز کا مطلوبہ ہدف 16ویں اوور کی پانچویں گیند پر محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے چوتھے میچ میں مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احسان علی اور ول سمیڈ نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 76 رنز کی شراکت قائم کی. احسان علی نے ناقابل شکست 57 اور ول سمیڈ نے 30 رنز بنائے. یہ احسان علی کی ایونٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری ہے.

کپتان سرفراز احمد 16 اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے. محمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی.

اس سے قبل سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نسیم شاہ کی تیز رفتار باؤلنگ کی سامنے کراچی کنگز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 17.3 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

کپتان بابر اعظم سمیت کراچی کنگز کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے. بابر اعظم 32، عماد وسیم 26، عامر یامین 20 اور شرجیل خان نے 10 رنز بنائے.

نسیم شاہ نے 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. سہیل تنویر نے 2 جبکہ جیمز فالکنر، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.



from SAMAA https://ift.tt/xMbflKk0A

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages